اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ مدینہ منوّرہ میں گزشتہ روز کا واقعہ کسی منصوبے کا حصہ نہیں تھا ،اس معاملے میں مذہب کواستعمال نہ کریںیہ اچانک ردعمل کاحصہ تھا، اس واقعہ میں تحریک انصاف کاکوئی کارکن ملوث نہیں تھا،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان اور امپورٹڈ حکومت کے کردار کا لوگوں کو پتہ ہے،اگر کسی جماعت کو دیوار سے لگایا جائے گا تو معاشر ہ تقسیم ہوگا، شاہ زین بگٹی کے گارڈز کاقاسم سوری پرحملہ منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا،ایک شخص سحری کررہاہواس پرحملہ کردیاجائےیہ ٹھیک نہیں ،عدالت کو قاسم سوری پر حملے کا نوٹس لینا چاہیے،سب کے لیے قانون برابر ہونا چاہیے،اسلام آبادپرجس طریقے سے قبضہ کیاگیااس وجہ سے ملک تقسیم کاشکارہے ،چیف الیکشن کمشنر نے مضحکہ خیز فیصلہ دیا،پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے،پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو دیوار سے نہ لگایا جائے،ملک کی بڑی جماعت کو دیوار سے لگانے سے تقسیم بڑھے گی،عمران خان نے اسلاموفوبیاکے خلاف کام کیا،یہ لوگ جہاں جاتے ہیں ان کے خلاف نعرے لگناشروع ہوجاتے ہیں ،دبئی اورپیرس میں بھی ان کایہی حال ہے ،انہوں نے کہاکہ ملک میں تقسیم کوختم کرنے کاواحد طریقہ یہ ہے کہ چیف الیکشن کمشنراپنے عہدے سے مستعفی ہوں اورنیاچیف الیکشن کمشنرجوتمام پارٹیوں کوقبول ہواس کوتعینات کرکے ملک میں جلد ازجلد الیکشن کرائیں ،
پاکستان میں تقسیم کی وجہ چیف الیکشن کمشنر کا رویہ ہے،فواد چوہدری








