مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں۔
مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، میں تمام متاثرہ خاندانوں سے انہوں نے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کا گیارہواں ایڈیشن 25 اگست سے 3 سمتبر تک جارہے گا۔
مڈغاسکر، اسٹیڈیم میں بھگدڑمچنے سے 12 شائقین ہلاک، 80 سے زاہد زخمی








