کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان کی معروف، سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک بار مایا علی سے مذاق کرنے پر معافی مانگی تھی۔
پاکستان کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، کامیڈین و میزبان بشریٰ انصاری نے ایک ٹی وی شو کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ’اُن کی عادت میں ہے کہ وہ اگر کسی سے مذاق کر لیں اور انہیں بعد میں احساس ہو کہ یہ مذاق کسی کو دُکھ پہنچا سکتا ہے تو وہ خود سے معافی مانگ لیتی ہیں۔‘
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ایک بار انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی بہت پیاری اداکارہ، بہت پیاری بچی مایا علی سے مذاق کیا تھا، انہیں گھر پہنچنے پر اندازہ ہوا کہ یہ مذاق مایا علی کو ناگوار بھی گزر سکتا ہے۔‘
بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’لہٰذا انہوں نے مایا علی کا فون نمبر ڈھونڈ کر کال کر کے مایا علی سے معذرت کی تھی جس پر مایا علی نے اُن سے کہا تھا کہ مجھے برا نہیں لگا ہے، وہ تو بس ایک چھوٹا سا مذاق تھا۔‘
بشریٰ انصاری کا مزید بتانا تھا کہ ’وہ ایسا مذاق کرتی ہی نہیں ہیں کہ کسی کو برا لگ جائے، مگر کبھی بے دھیانی میں ایسا ہو جائے تو وہ معافی مانگ لیتی ہیں۔‘









