بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ بلائنڈ گیمز، پاکستان نے فائنل میں بھارت کو شکست دےدی

برمنگھم(ممتاز نیوز)پاکستان بلائنڈکرکٹ ٹیم نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر أئی بی ایس اے ورلڈ بلائنڈ گیمزکا فائنل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی بی ایس اے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی،
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز میں کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہی
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے
بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے
قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا
محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے
بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی
قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی ہے
پاکستان نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی