بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا مہم پرخصوصی جے آئی ٹی تشکیل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم کے معاملے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) تشکیل دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے معاملے پر خصوصی جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔
خصوصی جے آئی ٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کی سربراہی میں کام کرے گی جس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے شامل ہوں گے۔
خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 15 دن کے اندر وزارت داخلہ کو رپورٹ جمع کروائے گی۔ ایف آئی اے کی جانب سے خصوصی جے آئی ٹی کو ہر طرح کی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف مہم ،قانونی ماہرین دفاع میں آگئے