بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقامی گندم کی قیمت زیادہ، درآمدی گندم کی 435 روپے فی من کم قیمت پر فروخت شروع

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) امپورٹرز نے مقامی قیمت سے 435 روپے من سستی گندم کی فروخت شروع کر دی۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب میں بیرون ملک سے منگوائی گندم کی ایڈوانس فروخت کے معاہدے شروع ہو گئے۔ امپورٹرز نے 6 لاکھ 20 ہزار ٹن گندم کی خریداری کر لی ہے، اب تک 11 بحری جہاز کنفرم ہو گئے۔ امپورٹڈ گندم کی پنجاب کی فلورملز کو فراہمی 15 ستمبر سے شروع ہو گئی۔

بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بیرون ملک سے منگوائی گندم کی قیمت کم ہے جبکہ مقامی پیدا ہونیوالی گندم کی قیمت زیادہ ہے۔ مقامی گندم 4 ہزار 635 روپے من جبکہ درآمدی گندم کی قیمت 4 ہزار 200 روپے ہے۔