بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی کا مسجد نبوی کی بیحرمتی کیخلاف کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے مسجد نبوی کے واقعے کے خلاف کل سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھاکہ مسجد نبوی کی توہین کے خلاف کل سندھ میں احتجاج ہوگا۔ان کا کہنا تھاکہ ریاست مدینہ کی دعویدار پی ٹی آئی مدینہ میں کھڑے ہوکر مدینے کی بے حرمتی کر رہی ہے، عمران خان اور اس کی ٹیم اقتدار جانے کے بعد ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے، عمران خان کا ایجنڈا اقتدار، جھوٹ، انتشار، فساد اور عوام کی بربادی کرنا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دوسروں کو چور کہنے والے عمران خان سب سے بڑے مکار اورڈاکو ہیں۔