اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔










