بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیشی اسٹار وکٹ کیپر و بیٹر مشفیق الرحیم ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

بنگلادیش کے اسٹار وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ وہ فروری میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد طویل فارمیٹ کو خیرباد کہہ دیں گے۔

سوشل میڈیا پرجاری پیغام میں مشفیق الرحیم نےکہاکہ اپنے پسندیدہ کرکٹ فارمیٹ کو الوداع کہنے کا وقت آگیا ہے،بچپن کےخواب کو حقیقت میں بدلنے کے 22 سالہ سفر پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

مشفیق الرحیم کاکہنا تھا کہ اعلیٰ سطح پر بنگلادیش کی نمائندگی ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور فخر ہے،اہل خانہ،اساتذہ،کوچز، ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی محبت اور حمایت پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔

مزید پڑھیں:فضل الرحمان گرفتار نہیں، عدلیہ ان سے بھی منی ٹریل لے: سکندر حیات

انہوں نے کہا کہ میرپور اسٹیڈیم میں مشفیق، مشفیق کے نعروں کی گونج ہمیشہ ان کے دل میں زندہ رہے گی۔