بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کوہلو، اغواء کے بعد 11 مزدوروں کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ، سرچ آپریشن شروع

کوہلو: بلوچستان کے علاقے کوہلو میں اغواء کے بعد 11 مزدور قتل کردیے گئے۔ میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔

خونزی کا بڑا واقعہ بلوچستان کی تحصیل جاندران کے علاقے ہوسڑی میں پیش آیا جہاں اغواء کے بعد 11 مزدوروں کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

پولیس کے مطابق تمام مقتولین چمالنگ کول مائنز میں کام کرتے تھے، مقتولین میں سے تین کا تعلق دکی، ایک کا سنجاوی اور سات کا افغانستان سے ہے، دکی سے تعلق رکھنے والے مقتولین کی شناخت محمد خالد، گل محمد اور نیاز محمد، سنجاوی کے مقتول کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب افغانستان سے تعلق رکھنے والے مقتولین میں عصمت اللہ، فیروز خان، جار اللہ، عبد الناصر، عبد الکبیر، عبد الرحمان اور خان شامل ہیں۔

ایس پی کوہلو طیب اقبال کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتولین کی میتیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں:جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل

ایس پی کوہلو کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا اور شواہد اکٹھے کرکے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے۔