یوٹیوب کی جانب سے صارفین کو آخرکار وہ فیچر فراہم کیا جا رہا ہے جس کا انتظار کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے موبائل ڈیوائسز کے لیے ویڈیو شیئرنگ ایپ کے اندر ایک نئے میوٹ بٹن کی آزمائش خاموشی سے کی جا رہی ہے۔
اس بٹن سے صارفین کے لیے ڈیوائس کے والیوم کنٹرول کے بغیر ہی کسی ویڈیو کو ایک کلک پر میوٹ کرنا ممکن ہو جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب اپنے موبائل ویڈیو پلیئر میں ایک نیا میوٹ بٹن خاموشی سے ٹیسٹ کر رہا ہے، جس سے صارفین فون کے والیوم بٹن دبائے بغیر ویڈیو کی آواز بند کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب میں ایک دلچسپ تبدیلی کر دی گئی۔بٹن پر ایک بار کلک کرنے سے ویڈیو کی آواز بند ہو جاتی ہے اور دوبارہ کلک کرنے سے آواز بحال ہو جاتی ہے۔
اس سے آپ کو ڈیوائس کے والیوم کنٹرولز تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ابھی یہ بٹن اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بٹن پروگریس بار کے اوپر فل اسکرین آپشن کے برابر موجود ہوتا ہے۔اس طرح کا بٹن یوٹیوب کے ویب ورژن میں تو عرصے سے دستیاب ہے مگر موبائل ایپ میں موجود نہیں۔
کچھ صارفین نے اس حوالے سے شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ ویڈیو کو آگے بڑھاتے(skip forward) کرتے وقت یہ بٹن غلطی سے دب جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کی خلائی صلاحیتوں میں اضافے پر بھارت کو شدید تشویش
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یوٹیوب کی جانب سے اس کی آزمائش کی جا رہی ہے تو اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا، یہ کہنا مشکل ہے بلکہ یہ کہنا بھی ممکن نہیں کہ اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا بھی جاتا ہے یا نہیں۔








