کراچی(Karachi) کے شہید ملت روڈ انڈر پاس میں مکسنگ ٹرک اور گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق ہوئے، جبکہ شدید زخمی ہونے والا تیسرا نوجوان بھی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
مزیدپڑھیں:آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے، مریم نواز
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 24 سے 25 سال کے درمیان ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تینوں لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
حادثے کے بعد شہید ملت روڈ انڈر پاس کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا۔








