کراچی میں آج سیاسی جماعت کی ریلی کے پیشِ نظر ریڈ زون اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تاہم متحدہ قومی موومنٹ (MQM) نے آج ہونے والی ریلی منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
شہر قائد میں آج شام سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کیلئے انتظامیہ نے ریڈزون میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:بھارت میں ٹریفک حادثہ، بچوں اور خواتین سمیت 13 افراد ہلاک
ریلی کے باعث شہر کے اہم علاقوں بالخصوص فوارہ چوک اور اس کے گرد و نواح میں ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ ان علاقوں میں آمد و رفت کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔
ALERT : PRESS RELEASE pic.twitter.com/gubwrkIYZ6
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) November 28, 2026
ریڈ زون میں سیکیورٹی کے اضافی انتظامات کے باعث اطراف کے علاقوں میں پولیس کی نگرانی سخت کی گئی ہے۔
تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے ریلی منسوخ کیے جانے کے بعد ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔








