لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کواب تک گرفتار نہیں کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے ہر جگہ گھوم پھر رہے تھے، اعلیٰ عدلیہ سے درخواست ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل لے۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کا امن اور معیشت ہماری ترجیح ہے، پنجاب کا امن تباہ کرنے کی باتیں افسوسناک ہیں، کونسا مذہب احتجاج کے نام پر لوگوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے؟
سکندر حیات نے کہا کہ مذہب اور ملک کیلئے جہاد فرض ہے، مولانا فضل الرحمان کیلئے نہیں، ملک کی سڑکیں اور موٹرویز بند کرنے کا کوئی جواز نہیں، کسی نے کبھی مولانا فضل الرحمان سے منی ٹریل لی ؟ آپ کا گھر افغان شہری کےنام پر تھا، بتائیں افغانستان کاامان اللہ کون ہے؟ چیف جسٹس سپریم کورٹ اور آئینی عدالت سے اپیل کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمان سے بھی منی ٹریل لی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے حلقے سےتحریک کیوں نہیں شروع کرتے؟ آپ نےمذہب کی تبلیغ کیلئے اب تک کیا کیا؟ عوام نے آپ کو مسترد کردیا، آپ نے خیبرپختونخوا کےعوام کی تعلیم کیلئے کبھی کوئی تحریک نہیں چلائی، آپ نے دعویٰ کیا ملک جام کردیں گے، کدھر گئے آپ کےلوگ، کیوں ملک جام نہیں ہوا؟
صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی آمدن کے ذرائع عوام کے سامنے رکھنے چاہئیں، عوام باشعور ہیں، کسی کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، آپ نے کبھی انسداد پولیو اور حصول تعلیم کے لیے تو تحریک نہیں چلائی۔
مزید پڑھیں:حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: ترجمان
سکندر حیات نے کہا کہ آپ خود کہہ رہے ہیں کہ آپ اپنے ضلع میں بھی نہیں جا سکتے، آپ خود ہی بتائیں یہ بے امنی کس کی وجہ سے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کواب تک گرفتار نہیں کیا گیا، مولانا فضل الرحمان اپنی مرضی سے ہر جگہ گھوم پھررہےتھے۔








