تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے قومی اتحادی حکومت بنانے کی کوشش ناکام ہوگئی، اسرائیلی رہنما گادی آئزن کوٹ اور نیتن یاہو کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گادی آئزن کوٹ اور نیتن یاہو کے درمیان بنیادی اختلافات برقرار رہے، جس کے بعد گادی آئزن کوٹ نے نیتن یاہو اور لیکوڈ پارٹی کے ساتھ مذاکرات روک دیے۔
گادی آئزن کوٹ کا کہنا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے ساتھ مزید مذاکرات نہیں ہوں گے۔








