اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے دوسری برسی کے موقع پرحریت رہنما مرحوم سید علی گیلانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کے لیے بے مثال جدو جہد کی،سید علی گیلانی ایک نڈر، بہادر اور ولولہ انگیز حریت رہنما تھے،سید علی گیلانی کی کشمیر کے لیے جدو جہد آزادی کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جمعہ کواپنے پیغام میں اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کی خاطر قید و بند کی طویل صوبعتیں برداشت کی ہیں،سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کی مضبوط آواز تھے،انہوں نےنے بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ،کشمیری عوام اس وقت بھی دنیا کی سب سے بڑی اوپن جیل میں پابند سلاسل ہیں۔
راجہ پرویز اشرف نےکہاکہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ دنیا کے جدید اصولوں کے منافی ہے،عالمی برادری کو کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلانے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے،پاکستان تمام علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی تحریک کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔
پاکستان تمام علاقائی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا،راجہ پرویز اشرف








