بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ مزید بڑھا دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کااضافہ کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مبینہ کیس میں ایمان مزاری کو 3 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت حکومتی و ایمان مزاری کے وکلا نے اپنے دلائل دیئے، حکومتی وکیل نے ایمان مزاری کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 14 روزہ ریمانڈ منظور کر لیا۔