بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی

لندن:سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو معاشی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت کردی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سابق وزیراعظم کو معاشی مشکلات پر بریفنگ دی گئی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ختم ہوگیا ہے، ہم نے 2017ء میں اقتدار چھوڑا تو دنیا پاکستان کی تعریف کررہی تھی، جو تباہی کی گئی یہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہوسکتی۔ پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، انہیں نکیل ڈالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنی ہے، 2017ء میں بھی پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کرنا چاہتے ہیں، نگران حکومت تمام پالیسیز کو لیکر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔

اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ ہوا میں نہیں کہتا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے ہوگی، پاکستان کی کرنسی کے کیساتھ اسپیکولیٹرز کھیل کھیل رہے ہیں، میں نے ان اسپیکولیٹرز کا کھیل 1999ء اور 2014ء میں بھی دیکھا ہوا ہے، انہیں نکیل ڈالنا حکومت اور اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے کہا کہ معیشت وہاں لیکر گئے جہاں ہم 24ویں معیشت بن گئے تھے، ہم نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد شروع کیا۔