بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سانحہ 9 مئی کیس میں شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ہاؤس جلانے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعات کے دوران مسلم لیگ ہاؤس جلاو گھیراو کیس کی سماعت جج عبہر گل نے کی، عدالت نے پیروی نہ کرنے کے سبب شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کرنے کے احکامات جاری کئے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ شاہ محمود قریشی ان دنوں سائفر کیس میں اڈیالہ جیل میں اسیر ہیں۔