اسلام آباد: نگراں وزیراعطم انوار الحق کاکڑ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات اگلے تین برسوں کے دوران پاکستان میں 25 پچیس ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پاکستان میں یہ سرمایہ کاری پراجیکٹس کی مد میں کریں گے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یہ سرمایہ کاری سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے زیر سایہ پراجیکٹس پر کریں گے۔
نگران وزیراعظم نے کہاکہ عام انتخابات جلدازجلدکرانے کےلئے ہرممکن تعاون کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لئے حل نکال رہے ہیں، گردشی قرضہ، چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجزہیں،بجلی اور ٹیکس کے شعبوںمیں اصلاحات بہت ضروری ہیں،دویازائدبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے پاک فوج کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ فوج کے ساتھ ملک کر معاشی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے سی پیک منصوبوں کا خیرمقدم کیا، ریکوڈک منصوبہ جلدشروع ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ نومئی کو فوجی تنصیاب پر حملہ سماجی عدم تواز ن پیدا کرنے کی کوشش تھی ایسے رویے سے قانون کے مطابق نمٹنے کی حمایت کرتاہوں۔
واضح رہے سابق وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت میں جون میں اس کونسل کو بنایا گیا تھا جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنا اور ملک کی معیشت کو سنبھالنا تھا۔








