مغویوں کی بازیابی کے لیے پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے، جب کہ گھارو میں ہندو برادری نے کندھ کوٹ دھرنے کے حمایت میں ریلی نکالی، مظاہرین کاکہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا جائے۔
کندھ کوٹ کے شہریوں کی جانب سے مغویوں کی بازیابی کے لیے گھنٹا گھر چوک پر پانچویں روز بھی دھرنا جاری ہے۔
دوسری جانب گھارو میں کندھ کوٹ میں ہندو برادری کے دھرنے کے حمایت میں ریلی نکالی اور ڈاکوؤں کے خلاف نعری بازی کی۔
ریلی ایدھی سینٹر سے گھارو پریس کلب تک نکالی گئی اور قومی شاہرہ پر دھرنا دیا گیا، جس کے باعث کراچی سے حیدرآباد، بدین جانے والا مٹھی روڈ بند ہوگیا اور ٹریفک مکمل طور معطل ہوگئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے، اغوا ہونےوالے افرادکوفوری بازیاب کروایاجائے، اور ڈاکوؤں کے خلاف فوجی آپریشن کا جائے۔
واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ایک بچے سمیت ہندو برادری کے کم از کم چار افراد کو کشمور اور کندھ کوٹ کے اضلاع سے اغوا کیا گیا ہے۔








