مینگورہ: سوات کے علاقہ بنڑ میں شوہر نے سر راہ فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔معصوم بیٹا ماں کی لاش کےساتھ لپٹ کر روتا رہا، جس کی تصویر نے سب کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔
سوات پولیس کے مطابق سوات بنڑ سے تعلق رکھنے والا ملزم شوہر اختر علی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا جس کے بعد ماں کی لاش کے ساتھ لپٹ کر معصوم بچہ روتا رہا اس رقت آمیز منظر نے سب کو رلا دیا۔
پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا تھا کہ شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کا کام ہمیشہ کے لئے تمام کر دیا۔








