برسلز(ممتازنیوز)برسلز میں کویت کے سفیر نواف العنیزی نے پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کیا اور یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور برسلز میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کویت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
برسلز میں پاکستانی سفیر سے کویتی ہم منصب کی ملاقات،تعاون بڑھانے پر اتفاق








