بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان نیوی ہیلی کاپٹر حادثہ کے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

 

اسلام آباد23: پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہداء کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی شہروں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد کی نماز جنازہ اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی جس میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے شرکت کی۔ شہید لیفٹیننٹ کمانڈر سید جواد علی کی نماز جنازہ کراچی جبکہ شہید حسنین حیدر (LUWT) کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ترکھان والا,ضلع چنیوٹ میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں حاضر سروس، ریٹائرڈ عسکری و سول حکام اور شہداء کے لواحقین اور عزیز و عقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔