بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی طارق بٹ کے بھائی عبداللہ بٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت

 

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی روزنامہ دی نیوز طارق بٹ کے بھائی اور روزنامہ ڈیلی ممتاز کے بانی عبداللہ بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے طارق بٹ کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان سے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ بٹ کا اچانک اپنے پیاروں سے بچھڑ جانا ایک بڑا صدمہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے جسے مدتوں پورا نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے طارق بٹ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔