بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کے لیے چین کے نئے سفیرجیانگ زیڈونگ نے ذمہ داری سنبھال لی

اسلام آباد: پاکستان کے لیے چین کے نئے سفیرجیانگ زیڈونگ نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔اس سے پہلے گزشتہ روز اسلا م آباد پہنچنے پر پاکستانی حکام اور چینی سفارت خانے کے عملے نے ان کا استقبال کیا۔ جیانگ زیڈونگ چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی اور سدا بہار تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سے پہلے چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور پینگ چنکسو سفیر کی عدم موجودگی میں تمام معاملات دیکھ رہے تھے۔