بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مفتاح اسماعیل پی ٹی آئی کی فیک پوسٹوں سےعاجز آگئے

کراچی (ممتاز نیوز) سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمعاعیل پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے فیک پوسٹوں سے تنگ آگئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مفتاح اسماعیل نے خود سے منسوب ایک پوسٹ کو ریٹوئٹ کیا اور لکھا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم میری طرف سے اس طرح کا جعلی بیان لے کر آئی ہو۔ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔