بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف کاوفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات اظہار افسوس

اسلا م آباد(ممتاز نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ خان سنبل کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شہبازشریف نے عبداللہ خان سنبل کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عبداللہ خان سنبل ایک انتہائی قابل، علم دوست اور عوام کی خدمت کرنے والے افسر تھے ،
عبداللہ خان سنبل نے اپنے کیرئیر کے دوران ہر عہدے پر نہایت قابلیت، ایمان داری اور مخلوق خدا کی خدمت کے جذبے سے کام کیا ،ان کی وفات سول سروس آف پاکستان کا بڑا نقصان ہے ۔
شہبازشریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین