سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا۔ دوران سماعت عدالت نے نیب کی راہداری ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد خان بھٹی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
بتایا گیا ہے کہ عدالت نے ملزم کو کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
محمد خان بھٹی کے راہداری ریمانڈ پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا








