بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بجلی چوری روکنے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں کے فیلڈ افسران تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت توانائی نے بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے گریڈ 17 سے 19 تک کے فیلڈ افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت توانائی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کو تبدیل کرنے کے حوالے سے ڈسکوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

حکام وزارت توانائی کے مطابق بجلی چوری روکنے کے لئے کیے جانے والے اس بڑے فیصلے کے تحت ملک بھر میں 1500 سے زائد افسران کو تبدیل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایس ڈی او، ایکسین، سپرٹنڈنٹ انجینئرز کے تبادلے کردیے گئے ہیں۔

حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ آج شام تک تمام ڈسکوز تبادلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے۔