اسلام آباد(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے نومنتخب صدر عثمان خان،نائب صدر احمدنواز،سیکرٹری جنرل نوید اکبرچوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی،سیکرٹری فنانس اصغرچوہدری ،کو سیکریٹری انفارمیشن جاوید حسین، آسیہ انصر، صائمہ ملک، عائشہ ناز، جاوید نور، عبدالرزاق کھٹی، عاطف شیرازی اور نادر گورمانی کو گورننگ باڈی کا رکن منتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ صحافی پارلیمنٹ کے وجود کا ایک اہم حصہ ہیں،پی آر اے پارلیمان کے کردار اور اہمیت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں اور پارلیمان کے درمیان اشتراک عمل کو بہتر بنانے میں اپنا کردارادا کریں گے۔
مریم اورنگزیب کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کومبارکباد








