بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر 6 مئی کو سماعت ہوگی۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے 20 ارکان قومی اسمبلی کو 6 مئی کو نااہلی ریفرنسز پر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ہے۔الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنسز پر سماعت کیلئے کاز لسٹ جاری کردی۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت تین رکنی بینچ نا اہلی ریفرنسز پر سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کو نوٹسز جاری کردیے۔الیکشن کمیشن کے 26 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف 6 مئی کو نا اہلی ریفرنسز پر ابتدائی سماعت ہوگی جس پر 30 دن کے اندر نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ کرنا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے تھے۔