اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعویٰ پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعویٰ پر دلچسپ تبصرہ
کیا۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی توڑنےکی بات کر رہے ہیں، ان کی اپنی صلاحیت گنا توڑنے کی بھی نہیں۔
سوشل میڈیا پر وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شیرافضل کا تبصرہ وائرل ہوگیا۔
پرویز خٹک ایک گنا بھی نہیں توڑ سکتا اور بات کرتا ہے
پی ٹی آٸی توڑنے کی 😂
شیرافضل مروت کا یارکر@TeamiPians#ReleasePrisonerNo804 pic.twitter.com/hbObRuGgXb— 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐍𝐚𝐬𝐞𝐞𝐫 ⁱᴾⁱᵃⁿ (@Raja786rwp) September 8, 2023
گذشتہ دنوں سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین پرویز خٹک نے دعویٰ کیا تھا کہ دو ماہ بعد تحریک انصاف پارلیمنٹرین صوبے کی نمبر ون پارٹی ہوگی۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو آج مذاق اڑاتے ہیں دوماہ بعد ہم ان کا مذاق اڑائیں گے ،میری حکومت میں کسی کا باپ بھی رشوت نہیں لے سکتا، یہ پارٹی پی ڈی ایم کے چوروں کے خلاف بنائی ہے۔








