لندن(ممتاز نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف اور ن لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم شہبازشریف سےسینیٹر چودھری تنویر اورسابق تحصیل ناظم راولپنڈی راجہ حامد نے ملاقات کی ۔نواز شریف نےلندن میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے پارٹی رہنماؤں سینیٹر چوہدری تنویر خان ، بیرسٹر دانیال چوہدری اور راجہ حامد نواز سے ملاقات میں راولپنڈی اور ملک کی مجموعی سیاسی و انتخابی صورتحال،قائد ن لیگ کی وطن واپسی کے لائحہ عمل اور ان کے فقید المثال استقبال اور پارٹی امور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر راجہ حامد نے باقاعدہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم سیاسی فیصلے کئے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ حامد نوازآئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ٹکٹ سے حلقہ پی پی 12سے میدان میں اتریں گے ۔
سابق تحصیل ناظم راولپنڈی راجہ حامد نواز کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان








