کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈالر اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق
ایف آئی اے نے ہزارہ ٹاؤن میں مکان پر چھاپا مار کر ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد کر لیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے دوران کارروائی 2 ملزمان آغا اعجاز اور مشتاق خان کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔
ڈالرز اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ایک کروڑ امریکی ڈالرز برآمد








