اسلام آباد(محمد اکرم عابد)پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری نے لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشارت کی منظوری دے دی ججز کے نام ایوان صدرکوارسال جب کہ پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن اعلی عدلیہ میں خاتون ججزکی نامزدگی کی بھی سفارش کی ہے۔پارلیمانی کمیٹی برائے ججزتقرری کا ان کیمرہ اجلاس سابق وفاقی وزیرچیئرمین کمیٹی سینیٹراعظم خان سواتی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس وفاقی وزیرداخلہ راناثنائ اللہ خان،وفاقی وزیرقانون اعظم نزیرتارڑ،سینیٹرسرفرازبگٹی اور دیگرشریک ہوئے۔ لاہور ہائیکورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ججزکی متزکرہ تقرریوں کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی من و عن منظوری دیتے ہوئے نام حتمی منظوری کے لئے صدر کو بھیج دیئے۔مستقل کئے جانے والے ان ایڈیشنل ججز جسٹس صفدر سلیم ، جسٹس ندیم ارشد،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس محمد رضا قریشی ،جسٹس شان گل اور جسٹس راحیل کامران اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس کے بعد چئیرمین کمیٹی سینیٹراعظم سواتی نے روزنامہ ممتازکو بتایا کہ کمیٹی نے اعلی عدلیہ میں خاتون ججز کی تقرری کے معاملے کا بھی جائزہ لیا۔ جوڈیشل کمیشن کو اعلی عدلیہ میں خاتون ججزکی نامزدگیوں کی سفارش کی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججزمستقل کرنے کی منظوری








