بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رکن خیبرپختونخوا اسمبلی وقار خان انتقال کرگئے

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک )رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اور اے این پی کے رہنما وقار خان انتقال کرگئے۔رکن اسمبلی وقار خان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا ہے، وہ تین بار رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رہ چکے ہیں۔مرحوم کی نماز جنازہ آج رات ساڑھے 9 بجےادا کی جائےگی۔وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے رکن اسمبلی وقار احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔محمود خان نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقار احمد کے اچانک انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔خیال رہےکہ وقار خان 2018 کے عام انتخابات میں پی کے7 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے تھے۔