بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کریک ڈائون کے اثرات ، کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت کم ہونا شروع ہو گئی

چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ختم کرنے کے لیے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ فی کلو ہول سیل نرخ 10 روپے کم ہو گئے ہیں ، مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 180 روپے ہو گئی ۔ جس کے بعد ریٹیل قیمت میں بھی روپے کی کمی آئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 190 روپے ہو گئی۔ چند روز کے دوران فی کلو قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی ہے۔