بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشت گردی سے نجات میں ہی قوم کی بقاء ہے، شہباز شریف

پشاور(ممتازنیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نجات میں ہی قوم کی بقاء ہے۔ سابق وزیراعظم شہبا ز شریف نے 3 زخمی افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کے افسروں اور جوانوں جذبے، عزم اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔شہباز شریف نے زخمیوں کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔