اسلام آباد(ممتازنیوز )روٹری پاکستان ، ملک بھر میں سمارٹ ولیج پروجیکٹ کے لیے کارپوریٹ اور سماجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔روٹری پاکستان، کمیونٹی سروس کے لیے وقف ایک معروف غیر منافع بخش تنظیم، سمارٹ ولیج پروجیکٹ کے لیے کارپوریٹ اور سماجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ اپنے اشتراک کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان بھر کی کمیونٹیز میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانا ہے۔روٹری فاؤنڈیشن کا سیمینار اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں منعقد ہوا، جس میں معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی جن میں روٹری انٹرنیشنل کے سابق صدر بیری ریسن، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹیز برائے 2023-2024، روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فیض قدوائی کے علاوہ روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی عزیز میمن شامل تھے۔اس تقریب میں روٹیرینز، سول سوسائٹی بزنس کمیونٹی اور LOIN ممبران کی ایک قابل ذکر تعداد نے بھی اپنی شرکت یقینی بنائی ۔سمارٹ ولیج پروجیکٹ، جس کا تصور RID فیض قدوائی نے پیش کیا ہے، اسے ماحولیاتی خطرات کے اہم مسائل کو حل کرنے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے، اور پاکستان بھر میں کمیونٹیز کو متاثر کرنے والے حالیہ تباہ کن سیلابوں سے نمٹنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اس بصیرت انگیز اقدام کا مقصد ملک بھر میں 2000 پناہ گاہوں پر مشتمل 20 سمارٹ ویلج قائم کرنا ہے،جبکہ اس سلسلے میں دو ویلج پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں ۔اس اہم منصوبے کی تکمیل اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے، روٹری پاکستان نے کارپوریٹ اور سماجی شعبے کی معروف تنظیموں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر نے سماجی ترقی کے لیے اپنی لگن کا اظہار کرتے ہوئے اسمارٹ ولیج پروجیکٹ پر روٹری پاکستان کے ساتھ اپنے اشراک کار کا عزم کیا ۔ Lion ڈسٹرکٹ فیضان ماجد کپور نے بھی اس اہم اقدام پر روٹری اور لائین کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے اپنے بھرپور تعاون اور معاونت کا اظہار کیا ۔ روٹس ملینیم ایجوکیشن کے سی ای او ڈاکٹر فیصل مشتاق نےمعاشرے میں ضرورت مندوں کی خدمت کے مشن میں روٹری پاکستان کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔روٹری فاؤنڈیشن سیمینار کے دوران، روٹری فاؤنڈیشن کے پاکستان میں منصوبوں کے لیے 125,000 امریکی ڈالر کی خطیر رقم کا وعدہ بھی کیا گیا جو تبدیلی کی اس کوشش کے لیے روٹیرین کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔روٹری پاکستان کی سی ایس آر پارٹنرشپس ٹیم کارپوریٹ سیکٹر کی مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے اور سی ایس آر فنڈز کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ اس تعاون کا مقصد پائیدار کمیونٹی سروس کے منصوبوں کو چلانا ہے جو پسماندہ آبادیوں پر نمایاں اثر ڈالیں گے اور ماحولیاتی خطرات سے ماحول کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔روٹری انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر فیض قدوائی نے اس موقع پر کہا کہ “یہ تعاون روٹری پاکستان کے کمیونٹی سروس اور پائیدار ترقی کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شراکت داروں کی حمایت اور جوش و جذبے کے لیے ان کے بے حد مشکور ہیں، اور ہم مل کراجتماعی کوششوں سے معاشرے میں ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں چھوڑیں گے۔”روٹری پاکستان اپنے “خود سے بالاتر خدمت” کے مشن اور جذبے پر کاربند ہے اورایسی دیرپا شراکت داری کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو اسمارٹ ولیج پروجیکٹ کو کامیابی کی طرف گامزن کرتے ہوئے پاکستان بھر کی کمیونٹیز میں ایک مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو۔
روٹری پاکستان ، ملک بھر میں سمارٹ ولیج پروجیکٹ کے لیے کارپوریٹ اور سماجی شعبے کی تنظیموں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے،مقررین کاروٹری فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں منعقدہ سیمینار سے خطاب








