بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران بدنظمی،لوگوں نے ٹرک لوٹ لیا

چونیاں : چونیاں کے قریب کنگن پور میں استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا لیکن وہاں شدید بد نظمی ہوگئی۔
راشن کی تقسیم کے دوران مقامی لوگوں نے ٹرک پر دھاوا بول دیا۔
مقامی افراد کی جانب سے پہلے راشن لینے کی دوڑ میں بھگدڑ مچ گئی۔
چونیاں میں راشن تقسیم کے دوران شدید بدنظمی، لوگ ٹرک پر چڑھ گئے، فوٹوــ اسکرین گریب
راشن کے بیگ کیلئے متاثرین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
سیاسی جماعت کی چونیاں کی مقامی قیادت کے روانہ ہوتے ہی متاثرین نے ٹرک لوٹ لیا۔