اسلام آباد(ممتازنیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کو ان کی 58ویں برسی پر دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میجر راجہ عزیز بھٹی شہید نے بےمثال بہادری سے پاکستان کے دفاعی نظام کو پامال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا۔پوری قوم پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ہر فرد اور پاکستانی افواج کا ہر بہادر سپوت پاکستان کے دفاع کے لیے اخری سانس تک اپنی جان قربان کرنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہے۔پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا انمٹ اور نمایاں باب ہیں۔
پوری قوم پاکستانی افواج کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، راجہ پرویز اشرف








