بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور دھماکے میں 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ورسک روڈ پشاور پر ہونے والے دھماکے کی بی ڈی یو رپورٹ جاری کر دی گئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایف سی کے قافلے پر ورسک روڈ پر ہونے والا دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں 5 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بارودی مواد سیمنٹ کے بلاک میں چھپایا گیا تھا، دھماکے میں سیمنٹ کنکریٹ بھی استعمال کیا گیا۔