بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2600 روپے کمی

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) ڈالر کی قیمت میں کمی آنے کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بھی کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

فی تولہ قیمت میں آج 2600 روپے کی بڑی کمی ہو گئی۔ مجموعی طور پر 7 دن میں سونا 30 ہزار 400 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھائو 2229 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 79 ہزار 527  روپے پر آ گیا۔