لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس سیل کردیا۔فرح گجر مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیف ایگزیکیوٹیو آفیسر (سی ای او) ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوسائٹی کا آفس عدم ادائیگی پراپرٹی ٹیکس سیل کیا گیا ہے، آفس پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے نوٹس بھی آویزاں کیا گیا ہے۔سوسائٹی کے ذمہ 26491 روپے پراپرٹی ٹیکس ہے جو کہ ادا نہیں کیا گی ۔ ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے ناصر بشیر کا کہنا ہے کہ جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کت خلاف کارروائی نقشہ اور بائی لاز کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔جی میگنولیا ہاؤسنگ سوسائٹی کا آفس اسسٹنٹ کلکٹر درجہ اوّل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دستخط شدہ نوٹس کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔
فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،حکومت نے اہم اقدام اٹھا لیا








