گزشتہ رات وزارت خزانہ نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے تین پیسے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 17 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331.38 روپے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329.18 روپے ہو گئی ہے۔
اس ضمن میں وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کا بھاؤ میں اضافے کا باعث بنا۔
مہنگائی اور آئے روز پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے تنگ عوام کو صبح ب یہ خبر ملی تو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے غم اور غصے کا اظہار کیا۔
موٹر سائیکل سواروں کی ایک بڑی تعداد اس بات پر دکھی ہے کہ پیٹرول پمپ پر اب 50 روپے کا پیٹرول ملنا بند ہو گیا۔
سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر مراعات حاصل کرنے والے طبقے پر ناراض ہوتے نظر آئے کہ ’اگر ان لوگوں کا مفت پیٹرول بند کر دیا جائے تو شاید عوام کو 175 روپے لیٹر پیٹرول میں سکتا ہے۔‘
وہیں کچھ لوگ ایسے بھی تھے جنھیں لگتا ہے جب تک عوام احتجاج نہیں کرے گی یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔
اس حوالے سے صحافی حامد میر نے لکھا ’ایک زمانہ تھا جب پیٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے اور بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کی چیخ بھی نہیں نکلتی اب 331 روپے فی لیٹر پٹرول کون ڈلوائے گا؟‘
ایک زمانہ تھا جب پٹرول کی قیمت میں دو یا تین روپے اضافے پر ہاہاکار مچ جاتی تھی اب تو سیدھا 26 روپے فی لیٹر بڑھا دیا جاتا ہے اور بجلی کے بلوں کے ستائے عوام کی چیخ بھی نہیں نکلتی اب 331 روپے فی لیٹر پٹرول کون ڈلوائے گا؟ pic.twitter.com/bNyy8pkB13
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 16, 2023
احمد نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’میں اپنی پوری تنخواہ سے پیٹرول کو برداشت نہیں کر سکتا، میں اس ملک میں کیسے زندہ رہ سکتا ہوں، اب ملک کو چھوڑنئے کا وقت آگیا ہے‘۔
Damn with my whole salary I can’t even afford just petrol expenses, how come i can survive in this country ?? Its high time to leave this country ASAP. Period 🙏🏻🙏🏻#PetrolDieselPrice pic.twitter.com/kHiLrChAhI
— Ahmad (@AhmadSpeakss) September 15, 2023
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے ایک اور صارف نے ایکس پر لکھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ہوا، ہم میں سے کوئی بھی اس جہنم سے باہر نہیں نکل پا رہا ہے جوکہ ناقابل یقین ہے، آپ متوسط طبقے اور نچلے طبقے کو ختم کر دیں گے اور اس حوالے سے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
Petrol up by 26 rupees. None of us is making it out of this hellhole. This is unbelievable. You will quite literally end the middle class and lower class, I do not have words. Terrible, only prayers for everyone especially the underprivileged. May those with and in power rot.
— Shamyl Rizwan Awan (@thatsadshamyl) September 15, 2023
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر ارشد محسود نے لکھا کہ ’پہلے وزیراعظم پیٹرول بم گراتے تھے، کاکڑ صاحب نے تو خودکش حملہ کرنا ہے‘۔
پہلے وزیراعظم پیٹرول کہ بم گراتےتھے۔کاکڑصاحب نے خودکش حملہ کرنا ہے۔#PetrolDieselPrice https://t.co/3QR1zRH0zu
— Arshad Mahsud (@arshad_mahsud) September 16, 2023
ایک صارف نے کہا کہ اس وقت عوام کو جس افراط زر کا سامنا ہے وہ بالکل ناقابل برداشت ہے، نچلے متوسط طبقے سے لے کر غریب لوگوں کی اکثریت اب انتہائی مہنگی بجلی اور ایندھن خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتی۔
The amount of inflation that the public is facing right now is absolutely unbearable. Vast majority of lower middle class people to the poor people can no longer afford the extremely expensive electricity and the fuel. Why is no media outlet interested in this?#PetrolDieselPrice
— Abdullah Imran (@AbdulaImran) September 16, 2023
ولید مراد نامی شہری نے ایکس پر سوال کیا کہ ’ڈالر سستا ہورہا ہے تو پیٹرول مہنگا کیسے ہو رہا ہے؟ یہ سائینس کوئی سمجھا سکتا ہے؟ دونوں میں سے ایک طرف تو دھوکہ ہو رہا ہے عوام کے ساتھ؟‘
ڈالر سستا ہورہاہے تو پیٹرول مہنگا کیسے ہورہاہے؟
یہ سائینس کوئی سمجھا سکتاہے؟
دونوں میں سے ایک طرف تو دھوکہ ہورہاہے عوام کیساتھ؟ ہے نا؟#PetrolDieselPrice— Waheed Murad (@WaheedMpk) September 16, 2023
ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ پاکستان اور پاکستانی عوام 15 سال میں پلاننگ کے تحت چڑھائے گئے گیس اور پاور بجلی سیکٹر کے گردشی قرضے کے نتائج بھگت رہے ہیں، 15 سال کی حکومتوں کو جواب دینا چاہئے۔‘
#PetrolDieselPrice
یہ پاکستان اور پاکستانی عوام
15 سال میں پلاننگ کے تحت چڑھائے گئے گیس اور پاور بجلی سیکٹر کے گردشی قرضہ کے نتائج بھگت رہے ہیں.
15 سال کی حکومتوں کو جواب دینا چاہیے— reality (@DancerInvisible) September 16, 2023
جہانزیب نامی صارف نے ایکس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے لکھا کہ ’حکومت کو چاھیئے کہ پیٹرول 500 کا لیٹر کردیں اور ہر لیٹر پر 5-7 ڈنڈے بھی عوام کو ماریں‘۔
حکومت کو چاھیئے کہ پیٹرول 500 کا لیٹر کردیں اور
ہر لیٹر پر 5-7 ڈنڈے بھی عوام کو ماریں۔— Mr Zaib (@Jahanzaib_pk) September 15, 2023
یاد رہے کہ 31 اگست سے اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 41 روپے کا بھاری اضافہ ہو چکا ہے۔








