بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یو کے آئی ایم کے وفد کا آغوش کالج مری کا دورہ،تعاون جاری رکھنے کا عہد

اسلام آباد ( نیوزڈیسک) یو کے آئی ایم کے وفد نے شبیر حسین، صدر یو کے آئی ایم کی سربراہی میں میں آغوش کالج مری کا دورہ کیا۔ وفد میں مسز شبیر اور تنویر اکمل شامل تھے۔ آغوش کالج مری کے پرنسپل اعظم خان نے یوکے آئی ایم کے مہمانوں کو آغوش کالج مری کے بارے میں بریفننگ دی گئی اور آغوش کالج مری کمپلیکس بشمول اکیڈ مک ایریا اور ہاسٹل بلاک کا مکمل دورہ کرایا گیا اور مستحق طلباء کو فراہم کی جانے والی تعلیم اور رہائش کی سہولیات کا مہمانوں نے آغوش کالج مری میں بورڈنگ طلباء کی کثیر الجہتی تیاری کے لیے آغوش انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو جان کر اطمینان کا اظہار کیا۔ یوکے آئی ایم کے وفد نے آغوش کالج مری کے لیے اپنا تعاون جاری رکھنے کا عہد کیا۔