اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی نے مزدور ڈے کے موقع پرکہاکہ یوم مئی ہمیں محنت کش طبقے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتاہے، ملکی تعمیر و ترقی کا افرادی قوت اہم ستون سمجھا جاتا ہے،ظلم و ستم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو میں جاں بحق مزدوروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے کہاکہ مزدور طبقے کی ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،آج کا دن پاکستانی مزدور کمیونٹی کے کردار، صلاحیتوں، کام سے لگاؤ کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے،محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے،ہم پر لازم ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کی خدمات کے معاوضے کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں،اسپیکرنے کہاکہ دنیا کے تمام مہذب معاشروں نے اپنے محنت کش طبقے کے حقوق اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کر رکھی ہے،موجودہ جمہوری حکومت مزدوروں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مزدور دوست پالیسیاں وضع کررہی ہےملکی ترقی کے لیے حقوق اور فرائض میں توازن انتہائی ناگزیرہے،مزدور برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے محنت، جانفشانی سے اپنا کردار ادا کیا ہے
ظلم و ستم، استحصال اور ناانصافی کے خلاف شکاگو میں جاں بحق مزدوروں کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،راجہ پرویز اشرف








