اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر فیاض چوہان شیخ راشد شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میں راناثنااللہ اور آل شریف کا شکرگزار ہوں ایسی پندرہ ،بیس تیس حرکتیں اور کریں گے توتھوڑی بہت عوام میں ان کے لئے ہمدردی رہ گئی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی ۔اپنے ویڈیو بیان میں فیاض چوہان نے کہاکہ مسجد نبوی کے واقعہ پر فیصل آباد میں رانا ثنااللہ کی سرپرستی میں ایف آئی آر درج کرائی گئی جس میں عمران خان ،شیخ راشد شفیق و دیگر پارٹی قیادت کو نامزد کیا گیا،اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر شیخ راشد شفیق کو گرفتارکیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ میری راناثنااللہ اور ن لیگ سے گزارش کروں گا کہ یہ حکومت چند ہفتوں کی مہمان ہے وہ حد سے نہ بڑھے۔انہوں نے کہاکہ آل شریف کی ہدایات پر راناثناللہ نے جو حرکتیں شروع کر رکھی ہیںاس کا انہیں خمیازہ بھی بھگتناپڑے گال۔فیاض چوہان نے کہاکہ ان لوگوں نے پہلے اپنے معاشی کرتوتوں کا خمیازہ بھگتا،سیاسی انتقام جیسامعاملہ کوئی نہیں تھابلکہ جو کچھ انہوں نے بھگتاوہ ان کی لوٹ مار پر پہلے سے قائم مقدمات کا نتیجہ تھا۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ ایسی حرکتیں کرکے اپنی ذلت و رسوائی میں مزیداضافہ نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ ہم صورت حال کا سامناکرنے کے لئے ذہنی طور پر تیار ہیں ،آپ نے سائیکل،مرغی ،بھینس اور جوتے چوری کی ایف آئی آر کٹوانی ہیں کیونکہ یہ آپ کی اوقات ہے۔انہوںنے کہاکہ جب یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں جب اقتدار نہیں ہوتے تو پاؤں پکڑتےہیں۔فیاض چوہان نے کہاکہ عوام شیخ رشید اورشیخ راشد شفیق کے ساتھ کھڑے ہیں، اس قسم کی گھٹیااور اوچھے ہتھکنڈوں سے پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ میں راناثنااللہ اور آل شریف کا شکرگزار ہوں ایسی پندرہ ،بیس تیس حرکتیں اور کریں گے توتھوڑی بہت عوام میں ان کے لئے ہمدردی رہ گئی ہے وہ بھی ختم ہو جائے گی اور پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت میں دن دگنی رات چوکنی اضافہ ہوگا۔
شیخ راشد شفیق کی گرفتاری پر رانا ثناءاللہ کا شکریہ، فیاض چوہان








