بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈالر کی قدر مزید گر گئی، اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز

انٹربینک میں ڈالر مزید تنزلی کے بعد 294.50 روپے پر آگیا، اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔

ملک میں ذخیرہ اندوزوں اور حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاون کے بعد روپے کی بحالی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔

انٹربینک میں آج منگل کے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 294.50 روپے پر آگیا۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت دو سو پچانوے روپے چورانوے پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بھی کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس 175پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار 900 ہوگیا۔